5 مارچ 2015 - 20:17
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا بیان

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے بحران کوفوجی طریقے سے حل نہيں کیا جاسکتا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے جمعرات کوشام کے بحران کی فوجی راہ حل کی نفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام کا بحران سیاسی طریقے سے حل نہ ہوا تو دہشت گرد گروہ داعش علاقے کی سرزمینوں پر قبضہ کرتے چلے جائيں گے- اسٹیفن ڈی میسٹورا شام کے شمال مغربی شہر حلب میں جنگ بندی کی کوششوں کے تحت جو بحران شام کے حل کا نقطۂ آغاز ثابت ہوسکتاہے منگل کو مسلح گروہوں کے ساتھ بات چیت کے لیے حلب پہنچے ہیں- شامی حکومت کے مخالفین نے اس سے قبل حلب میں جنگ بندی کے لیے اسٹیفن ڈی میسٹورا کے منصوبے کی مخالفت کی تھی- اس منصوبے کے مطابق یہ جنگ بندی پہلے حلب شہر کے ایک علاقے میں برقرار ہو گی اس کے بعد اس کا دا‏ئرہ دوسرے علاقوں تک بڑھا دیا جائے گا- حلب جو شام کا تجارتی اور اقتصادی دارالحکومت سمجھا جاتا ہے، اگست دو ہزار بارہ سے دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے اس شہر کے مغربی حصے پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جبکہ مشرقی حصے پر کئی مسلح گروہ قابض ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲